اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔جمعہ کو جینوا میں یو این ہیومن رائٹس کونسل کے 35ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک بیان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز نے 100سے زائد نہتے نوجوان کشمیریوں مظاہرین …
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔جمعہ کو جینوا میں یو این ہیومن رائٹس کونسل کے 35ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک بیان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز نے 100سے زائد نہتے نوجوان کشمیریوں مظاہرین کو قتل کیا ہے جبکہ پیلٹ گنز کے استعمال سے 150سے زائد کشمیری نوجوان بصارت سے محروم کر دیئے گئے اور 16ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بیگناہ کشمیریوں کی خونریزی روکنے کیلئے فوری بھارت پر دباو بڑھائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل بھارتی مظالم کشمیری عوام کیلئے باعث غم و درد اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے احترام پر ایک کلنک ہیں۔پاکستان نے اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی صورتحال،مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بنیادی آذادی سے انکار پر یو این انسانی حقوق کونسل کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کے اپنے ریکارڈ توڑ چکی ہیں جہاں نہ صرف ٹارگٹنگ کلنگ جاری ہے بلکہ سو سے زائد غیر مسلح نوجوان حتجاجی مظاہرینکو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔








