اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں پائیدار ترقی کے اہداف پرپاکستان کی رضاکارانہ قومی جائزہ رپورٹ پیش کرنامیرےلیےاعزازکی بات ہے،احسن اقبال

62
اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پاکستان کی رضا کارانہ قومی جائزہ رپورٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، احسن اقبال

نیویارک۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) کے تحت عالمی قیادت نے 2030 تک دنیا سے غربت و بھوک کے خاتمہ ، اپنی قیادت کو اچھی صحت و تعلیم کی سہولیات اور روزگار کی فراہمی کا عزم کیا،

اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پاکستان کی رضا کارانہ قومی جائزہ رپورٹ (وی این آر) پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہفتہ کو اپنے جاری ویڈیو پیغام میں احسن اقبال نے کہاکہ اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پاکستان کی رضا کارانہ قومی جائزہ رپورٹ (وی این آر) پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس میںگزشتہ سالوں میں (ایس ڈی جیز)پر پاکستان کی جانب سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دنیا کے مختلف ممالک نے بھی ایس ڈی جیز پر پیشرفت کی جائزہ رپورٹیں پیش کیں جہاں مختلف ممالک کے تجربات سے سیکھنے کاموقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز ) میں عالمی قیادت کی جانب سے 2030ء تک دنیا سے غربت اور افلاس کے خاتمے ،

اپنے عوام کو اچھی تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل سے متعلق امور کو حل کرنا ہے جبکہ اپنے پانی اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنی ہے تاکہ آنے والی نسلیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے 2016 ء میں قومی اسمبلی سے قرارداد پاس کر کے ایس ڈی جیز کو قومی ترقی کا ہدف قرار دیا۔