اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا مباحثے کے دوران اظہار خیال

اقوام متحدہ ۔ 2 مئی (اے پی پی) سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اس کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر ایک مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں اتفاق رائے سے اصلاحات کی کوششیں …

اقوام متحدہ ۔ 2 مئی (اے پی پی) سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اس کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر ایک مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں اتفاق رائے سے اصلاحات کی کوششیں جاری رکھنے کی حامی ہیں۔ سلامتی کونسل اپنی کارکردگی کے حوالے سے مختلف مسائل کا شکار ہے اور اس کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان کو بڑھا دے گا۔