اقوام متحدہ ۔ 5 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے متنازعہ سرحدی علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ایک سال بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا امکان موجود ہے اور بھارت کے اس اقدام نے چین کے ساتھ اس کے تناو¿ کو بھی جنم دیا ہے۔اقوام متحدہ میں …
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کی نیوز ویک سے گفتگو

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 5 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے متنازعہ سرحدی علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ایک سال بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا امکان موجود ہے اور بھارت کے اس اقدام نے چین کے ساتھ اس کے تناو¿ کو بھی جنم دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے نیوز ویک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین ممکنہ جنگ کا خطرہ حقیقی ہے اور موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال شدید نوعیت کی ہے اور گزشتہ ایک سال سے جب بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اور اکثریتی مسلم ریاست میں فوجی لاک ڈاو¿ن نافذ کیا، اس کے بعد سے مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ انہوں نے غیرقانونی گرفتاریوں، جبر ، تشدد اور آبادی کے تناسب کو بدلنے کی بھارتی کوششوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز اور سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال نسل کشی اور پاکستان کے ساتھ ممکنہ تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے عوام کے لئے انصاف کی تمام راہیں منظم طریقے سے ختم کررہا ہے۔








