جینوا ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گْوترس نے کہا ہے کہ 77 ممالک نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور 2050ء تک اسے صفر پر لانے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے جبکہ آلودگی پھیلانے کے بڑے ذمہ دار ممالک امریکہ، چین، جاپان اور بھارت نے اس سے پھر انکار کر دیا ہے ۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی کلائمیٹ …
اقوام متحدہ میں 77 ممالک کا عالمی حدت میں کمی لانے کے اقدامات پر اتفاق

مزید خبریں
جینوا ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گْوترس نے کہا ہے کہ 77 ممالک نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور 2050ء تک اسے صفر پر لانے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے جبکہ آلودگی پھیلانے کے بڑے ذمہ دار ممالک امریکہ، چین، جاپان اور بھارت نے اس سے پھر انکار کر دیا ہے ۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے اختتامی سیشن سے اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل نے عالمی حدت میں کمیکے لئے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا۔ ان اقدامات میں قابل تجدید توانائی کا زیادہ استعمال اور ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی امداد شامل ہے۔ 60 سے زائد ممالک کے سربراہان اور وزراء نے اسسربراہ اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فرانس اور جرمنی سمیت 77 ممالک نے کاربن میں دلچسپی ختم کرنے یا 2050ء تک کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کا عہد بھی کیا تاہم گرین ہائوس گیسوں کے بڑے اخراج کنندہ بشمول امریکہ، چین اور بھارت نے کاربن کا اخراج کم کرنے کا وعدہ نہیں کیا جبکہ جاپان سمیت بعض دیگر ممالک نے بھی اجلاس کے موقع پر اپنے خصوصی اقدامات کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا آب و ہوا کے مسائل کے خلاف جنگ ہار رہی تھی لیکن اب یہ تیزی سے بیدار ہو رہی ہے ۔







