اقوام متحدہ کا بھارت چین کے درمیان سرحدی گشت کے معاہدے کا خیرمقدم

94
اقوام متحدہ کا بھارت چین کے درمیان سرحدی گشت کے معاہدے کا خیرمقدم
اقوام متحدہ کا بھارت چین کے درمیان سرحدی گشت کے معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ۔23اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی گشت سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کے عمل کو تقویت ملے گی۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے گزشتہ روز نیویارک میں یو این ہیڈ کوارٹرز میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم چین اور بھارت کے درمیان کسی بھی مثبت بات چیت کا یقیناً خیرمقدم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ا س سے اچھے ہمسایہ تعلقات کا عمل مزید مضبوط ہوگا۔

چین اور بھارت نے پیر کو تقریباً 3500 کلومیٹر طویل لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ گشت کرنے پر ایک معاہدہ کیا تاکہ چار سال سے جاری سرحدی کشیدگی کو ختم کیا جا سکے ۔