اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی ،سعودی دارالحکومت میں قصر الیمامہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق عرب اور اسلامی سطح پر متعدد امور، مشرق وسطی کی صورتحال خصوصا غزہ اور …

ریاض۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی ،سعودی دارالحکومت میں قصر الیمامہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق عرب اور اسلامی سطح پر متعدد امور، مشرق وسطی کی صورتحال خصوصا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں سمیت خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے فلسطین اور لبنان کے عوام کےلیے امداد کی مسلسل فراہمی کے ساتھ بحران کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور کابینہ کے دیگر ارکان موجود تھے۔

قبل ازیں اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم ریاض پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن، اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر العتیبی اور ریاض میں اردن کے سفیر ہیثم أبو الفول بھی موجود تھے۔

شاہ عبد اللہ ثانی کے وفد میں وزیر خارجہ ایمن الصفدی، شاہی دفتر کے سربراہ انجینئر علا البطاینہ اور ولی عہد کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر زید بقاعین شامل ہیں۔

مزید خبریں