وزیراعظم شہباز شریف کا بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کے المناک حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کے المناک حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان ،ترک حکومت اور اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں اور امدادی کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں