نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ میں ساحل کے قریب المناک فیری حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ میں ساحل کے قریب المناک فیری حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شمالی قبرص کے شہر گیرنے کے ساحل کے قریب المناک فیری حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک فیری حادثے پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں حادثے سے متاثرہ تمام افراد، لاپتہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ترکیہ اور شمالی قبرص کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور جاری تلاش اور امدادی کارروائیوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔







