پی ایچ ایف کھلاڑیوں کو جدید وسائل و سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ترجمان
پی ایچ ایف کھلاڑیوں کو جدید وسائل و سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔30اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان کی جونیئر انڈر 20 بوائز اور گرلز ہاکی ٹیمیں جونیئر ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع، جدید وسائل، معیاری تربیت، بین الاقوامی ایکسپوژر اور سازگار کھیل کا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ یہ باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرسکیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خواتین ہاکی کی ترقی اور فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ فیڈریشن کا عزم ہے کہ ہماری باصلاحیت بیٹیوں کو بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر تربیت، مقابلوں، بین الاقوامی ایکسپوژر اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی اعلی ترین سطح پر نمائندگی کرسکیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی، گرائونڈ لیول سے عالمی سطح تک کھلاڑیوں کی تیاری اور پاکستان ہاکی کے شاندار مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔







