اقوام متحدہ ۔13جنوری (اے پی پی):یمن کے لئے اقوام متحدہ کےمشن نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ حدیدہ بندرگاہ کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بندرگاہ کے معائنے کے لئے رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشن دونوں فریقین کو یاددہانی کرواتا ہے کہ …
اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کے زیر قبضہ حدیدہ بندرگاہ تک رسائی کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔13جنوری (اے پی پی):یمن کے لئے اقوام متحدہ کےمشن نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ حدیدہ بندرگاہ کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بندرگاہ کے معائنے کے لئے رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشن دونوں فریقین کو یاددہانی کرواتا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ لاکھوں یمنی باشندوں کے لئے نہایت اہم ہے۔مشن نے اپنے مینڈیٹ کے تحت بندرگاہ کے معائنے کے لئے رسائی کی درخواست دی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج کےہمراہ باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے حوثی باغیوں پر الزام لگایا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور اگر ایسا کرنےسےروکا نہ گیا تو ان بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔








