راولپنڈی کے علاقہ دھمیال میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث کانسٹیبل کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے
راولپنڈی میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد، ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس، کانسٹیبل معطل

مزید خبریں
راولپنڈی ۔18ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی کے علاقہ دھمیال میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث کانسٹیبل کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہاکہ کسی بھی شہری پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔








