پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1351ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق اور1548زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1351ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 703افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ845معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
پنجاب بھرمیں 1351ٹریفک حادثات،15افراد جاں بحق،1548زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

مزید خبریں
لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1351ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق اور1548زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1351ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 703افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ845معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں907ڈرائیورز،75کم عمرڈرائیور، 484مسافراور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق233ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد88حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان87حادثات میں 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔







