ضلع قمبر شہدادکوٹ میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح

ڈی سی آفس قمبر میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتا۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی/چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی قمرالدین گوپانگ، ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ کامران حسین مشتاق اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار خان نیازی نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا

لاڑکانہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈی سی آفس قمبر میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتا۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی/چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی قمرالدین گوپانگ، ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ کامران حسین مشتاق اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار خان نیازی نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، پیپلز بس سروس کے لاڑکانہ سے قمبر شہدادکوٹ تک آغاز سے ضلع کے عوام، بالخصوص طلبہ، طالبات، خواتین، بزرگوں اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہوگی اور انہیں محفوظ، آرام دہ اور مناسب سفری سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور سندھ کے عوام کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز بھی اسی عوام دوست پالیسی کا حصہ ہے۔ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ کامران حسین مشتاق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس سے شہریوں کو روزمرہ سفر میں آسانی ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔اس موقع پر موجود افراد اور شہریوں نے پیپلز بس سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید سفری سہولت سے عوام کو روزمرہ آمدورفت میں آسانی ہوگی اور بالخصوص طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی قمبر نوابزادہ ریحان خان چانڈیو سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران، پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔