کینٹ پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی ۔18ستمبر (اے پی پی):تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اشتہاریوں نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کیا تھا اور دسمبر 2025 سے پولیس کو مطلوب تھے۔

کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے دونوں اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔