اقوام متحدہ کا شام پر عائد مغربی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

137

دمشق۔16دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے شام گیئر پیڈرسن نےصدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد ملک پر عائد مغربی پابندیوں کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق دمشق کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گیئر پیڈرسن نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ ان پابندیوں کا جلد خاتمہ ہو گا تاکہ اس مشکل وقت میں ہم شام کی تعمیر نو میں مدد کر سکیں۔

سفیر نے کہا کہ ہمیں سیاسی عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے جس میں تمام شامی شامل ہوں، اس عمل کی شامیوں کو خود قیادت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جنگ کے دوران کیے گئے جرائم کی جوابدہی اور بین الاقوامی برادری سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔