اقوام متحدہ کا عالمی برادری سے لاکھوں افغانیوں کو مزید مصائب سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ

114

نیو یارک ۔14جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو گوٹیرس نے عالمی برادری سے لاکھوں افغانیوں کو مزید مصائب سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہو ں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں سماجی اور معاشی تباہی کو روکنے اور لاکھوں افغانیوں کو مزید مصائب سے بچانے کے لئے فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکہ اور عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ افغان فنڈز کو غیرمنجمد کریں جو طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد بندہیں تاکہ افغانستان میں آنے والے مصائب کو روکا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں امریکہ بہت اہم ہے کیونکہ دنیا کا زیادہ تر مالیاتی نظام ڈالر میں چلتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ امریکہ اور دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں فنڈز کااچھا خاصاحجم ہے جو منجمد ہے اور انہیں لاگو کرنے کے لئے کسی دوسری جانب نہ موڑا جائے۔

انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کہاکہ ہم افغانستان میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک افغانستان کے لئے تعمیر نو کے ٹرسٹ فنڈز کا انتظام کرتا ہے اور گزشتہ ماہ اس بینک نے اس فنڈز سے 280ملین ڈالرز اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈز اور ورلڈ فوڑ پروگرام کے لئے افغانستان منتقل کئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی 2 .1بلین سے زیادہ ڈالرز افغانستان کے لوگوں کو موسم سرما میں امداد کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس موقع پر طالبان سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک اپنی نصف آبادی کے حقوق سے انکار کرتے ہوئے ترقی نہیں کرسکتا۔ اقوام متحدہ نےعالمی برادری سے افغانستان کے لئے 5بلین ڈالرز سے زادہ مالی امداد کی اپیل کی تاکہ افغانستان کے 22 ملین سے زیادہ افراد کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔