نیویارک۔ 8 نومبر (اے پی پی)اقوام متحدہ نے عراق میں جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران میں ہلاک ہونے والے افراد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ”سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عراق میں جاری مظاہروں کے دوران میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے مظاہرین کے خلاف براہ راست گولیاں چلانے کی پریشان کن رپورٹس مسلسل موصول ہورہی ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے تمام کرداروں پر زوردیا ہے کہ وہ تشدد سے گریز کریں اور تشدد کی تمام کارروائیوں کی سنجیدگی سے تحقیقات کریں۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرین سے بات چیت پر زوردیں۔واضح رہے کہ بغداد اور عراق کے جنوبی شہروں میں یکم اکتوبر سے جاری پ±رتشدد احتجاجی مظاہروں میں اب تک 260 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔