اقوام متحدہ کا وفد بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کرے گا

82
United Nations

ڈھاکہ۔17مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کا ایک وفد بنگلہ دیش کے جزیرے بھاسان چار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کرے گا ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا ایک وفد بنگلہ دیش کے ایک دور دراز جزیرے کا تین روزہ دورہ شروع کرے گا جہاں بنگلہ دیش نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے باوجود دسمبر سے لے کر اب تک 13،000 سے زیادہ روہنگیا مسلمان مہاجرین کو منتقل کیا ہے ۔

اقوام متحدہ کی طرف سے اس دورے میں بھاسان چار پر موجودہ صورتحال اور سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا ، وہاں منتقل ہونے والے روہنگیا مہاجرین کی ضروریات کا اندازہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی بھاسان چار پر کام کرنے والے حکام اور دیگر افراد سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھاسان چار جزیرہ کو سمندری طوفان کا خطرہ بھی لاحق ہے جبکہ بنگلہ دیش اس جزیرے پر 10 لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں میں سے ایک لاکھ افراد کومنتقل کرنا چاہتا ہے۔