اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کا 80واں یوم تاسیس، پاکستان کی امن قائم کرنے کیلئے سنہری تاریخ ،پاکستان نے دنیا بھر کے تقریبا 31 ممالک میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 182 جوانوں بشمول 27 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کا قیام دوسری عالمی جنگ کے …
اقوام متحدہ کا 80واں یوم تاسیس، پاکستان نے قیام امن کےلئے دنیا کے 31 ممالک میں 48 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کا 80واں یوم تاسیس، پاکستان کی امن قائم کرنے کیلئے سنہری تاریخ ،پاکستان نے دنیا بھر کے تقریبا 31 ممالک میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 182 جوانوں بشمول 27 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کا قیام دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر عمل میں آیا۔اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر کے مطابق اقوامِ متحدہ کی تشکیل کا مقصد "آنے والی نسل کو جنگ کی لعنت سے محفوظ رکھنا” تھا۔ اقوام متحدہ کے قیام کا دوسرا بڑا مقصد اقتصادی اور سماجی ترقی بھی لانا تھا،اقوام متحدہ کا مرکزی مشن بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنا ہے،اس مشن کی تکمیل کیلئے تنازعات کو روکنا اور انہیں محدود کرنے کے اقدامات اٹھانا ہے۔
24اکتوبر1945کو اقوامِ متحدہ، سیکیورٹی کونسل اور اقوامِ متحدہ چارٹر وجود میں آئے، افواج پاکستان کی اقوام متحدہ کے ساتھ امن کے قیام کیلئے ایک نمایاں اور طویل تاریخ ہے،پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی ،پاکستان نے 1969 میں کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔پاکستان نے دنیا بھر کے تقریباً 31 ممالک میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا۔اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 182 جوانوں بشمول 27 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا








