اسلام آباد ۔06 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں حقائق جاننے کیلئے خصوصی مشن بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے خصوصی مشن کو وہاں جانے کی اجازت نہ دینے سے درحقیقت بھارت مقبوضہ فوج کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کو تسلیم کر رہا ہے، نیویارک سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید راعد الحسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کمیشن کو دنیا بھر میں بنیادی حقوق اور انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ ملیح