اقوام متحدہ کو وینزویلا کا بحران بات چیت اور تعاون سے حل ہونے کی امید

نیویارک ۔ 27 جنوری(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ٹاپ پولیٹیکل افسر نے سلامتی کونسل کو کہا ہے کہ وینزویلا کے بحران کا حل بات چیت اور تعاون کے ذریعہ ہوگا۔اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل روز میری ڈکارلو نے وینزویلا بحران پر 15 رکنی سلامتی کونسل کی ہنگامی اجلاس میں کہا، “ہمیں ایسے سیاسی حل کی کوشش کرنی چاہیے جس سے ملک کے شہری امن و امان خوشحالی اور تمام انسانی حقوق سے لطف اٹھا سکے“۔ ڈکارلو نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ وینزویلا کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ سلامتی کونسل کی 15 رکنی اجلاس کے بعد ڈکاارلو نے مذاکرات اور تعاون کے ذریعہ وینزویلا بحران کو حل کرنے کی بات کہی۔