اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چینی نمائندے کا بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے پر زور

73

بیجنگ ۔28فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلاس میں ، اقوام متحدہ کے جنیوا آفس اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے روس ، کیوبا ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، انڈونیشیا ، سعودی عرب ، مصر سمیت 32 ہم نظر ممالک کی نمائند گی کرتے ہوئے تمام ممالک سے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی اور ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دفتر سے تعمیری مکالمے اور رابطے کو فروغ دینے اور اپنےفرائض کو معقول اورمنصفانہ انداز میں سرانجام دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنائیں ، اور عالمی سطح پر کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے کے لئے بنیادی کردار ادا کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے نظام کی حمایت کریں۔