اقوام متحدہ۔ 16 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بغداد میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف …
اقوام متحدہ کی بغداد میںخودکش حملوں کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 16 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بغداد میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ کل عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں 36 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔








