اقوام متحدہ ۔ 24 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے تحت مشرق قریب کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اور ورکس ایجنسی کے سیکرٹری جنرل پیئر کرنبہل نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اس خطے کے لیے مالی امداد حا صل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔انہوں نے اسی دن غزہ کی پٹی پر …
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 24 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے تحت مشرق قریب کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اور ورکس ایجنسی کے سیکرٹری جنرل پیئر کرنبہل نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اس خطے کے لیے مالی امداد حا صل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔انہوں نے اسی دن غزہ کی پٹی پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اس خطے میں13 لاکھ فلسطنی پناہ گزینوں کو خوراک اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ وہ باعزت اور مستحکم زندگی نہیں گزار رہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کا عمل نہیں رکنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق قریب کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اور ورکس ایجنسی متعلقہ فریقوں کے ساتھ امداد کے حصول کیلئے رابطہ جاری رکھے گی۔








