اقوام متحدہ کی جانب سےمنگولیا میں معذور افراد کے لئے حفظان صحت کے سامان کا عطیہ

ایلن بتور ۔4دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن (آئی ڈی پی ڈی) کے موقع پر منگولیا میں معذور افراد کے لئے حفظان صحت کے سامان عطیہ کیا دیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی وزارت محنت و سماجی تحفظ نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ذریعہ فراہم کردہ سامان میں 400 کیٹس ، ہاتھ صاف …

ایلن بتور ۔4دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن (آئی ڈی پی ڈی) کے موقع پر منگولیا میں معذور افراد کے لئے حفظان صحت کے سامان عطیہ کیا دیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی وزارت محنت و سماجی تحفظ نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ذریعہ فراہم کردہ سامان میں 400 کیٹس ، ہاتھ صاف کرنے والے سینیٹایزر، خشک اور گیلے ٹشوپیپرز، انڈرویئر اور موزے جیسی ضروریات کی چیزیں شامل ہیں۔معذور افراد کے وقار ، حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے تعاون کو متحرک کرنے کے لئے ہر سال عالمی دن "آئی ڈی پی ڈی "منایا جاتا ہے۔منگولیا کےقومی شماریات کے دفتر کے مطابق ملک کی آبادی 3.2 ملین ہے ، جس میں سے 1 لاکھ سے زیادہ افراد معذور ہیں۔