موڈیز کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ،پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں مثبت پیش رفت اور عالمی سطح پر پاکستانی معیشت پر بڑھتے اعتماد کا اعتراف

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی مثبت پیش رفت کا اہم عالمی اعتراف ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک حوصلہ افزا سنگِ میل ہے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاسی …

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی مثبت پیش رفت کا اہم عالمی اعتراف ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک حوصلہ افزا سنگِ میل ہے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

ریٹنگ میں یہ بہتری پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن، زرمبادلہ کے ذخائر، مالیاتی نظم و نسق اور قرضوں کے بوجھ کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کی صلاحیت میں آنے والی بہتری کو بھی نمایاں کرتی ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کربی تھری کر دی ہے جبکہ ریٹنگ کا آئوٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔موڈیز کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی معاشی اور مالیاتی پوزیشن میں بہتری اور ملکی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

بی تھری ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ریٹنگ میں بہتری سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی بہتر ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔موڈیز کا تازہ فیصلہ پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک مثبت پیش رفت اور عالمی سطح پر پاکستانی معیشت پر بڑھتے اعتماد کا اعتراف ہے۔