اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے79 ویں اجلاس کے لئے ورک پروگرام کی منظوری دے دی

242
UN

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے79 ویں اجلاس کے لیے ورک پروگرام کی منظور دیتے ہوئے جوہری اور مہلک ہتھیاروں سے نمٹنے کے معاملہ کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے 193 رکنی اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ عام بحث 28 ستمبر تک جاری رہے گی ،پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 130 سے ​​زائد سربراہان مملکت/حکومت کی اعلیٰ سطحی بحث میں شرکت متوقع ہے۔جنرل اسمبلی کے صدرفلیمون یانگ جن کا تعلق کیمرون سے نے اجلاس میں کمیٹی کی دیگر سفارشات پر روشنی ڈالی۔