اقوام متحدہ۔14 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جارحیت پر ترکی اور الجزائر کی طرف سے اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی مذمت کی قرار دار بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے اور اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کو مورد الزام ٹھہرانے کی امریکی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کے حق میں …
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جارحیت پر ترکی اور الجزائر کی طرف سے اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی مذمت کی قرار دار بھاری اکثریت سے منظور کرلی

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔14 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جارحیت پر ترکی اور الجزائر کی طرف سے اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی مذمت کی قرار دار بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے اور اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کو مورد الزام ٹھہرانے کی امریکی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 120جبکہ مخالفت میں صرف 8 ووٹ پڑے اور 45 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔امریکا کی طرف سے قرار داد میں ایک ترمیم تجویز کی گئی جس کے تحت تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے حماس کی مذمت کی گئی تھی تاہم ترمیم کو قرار داد کا حصہ بنانے کے لئے درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہو سکی اور اس ترمیم کو مسترد کر دیا گیا۔گذشتہ دنوں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی کارروائیوں میں کم از کم 129 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔








