اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 72ویں اجلاس میں 2018-2019 ءکےلئے 5.4 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دےدی

99

اقوام متحدہ ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکا کی طرف سے فنڈز کی فراہمی میں کٹوتی کے اعلان کے بعد اپنے 72ویں اجلاس میں 2018-2019 ءکے لئے 5 فیصدکٹوتی کے ساتھ 5.4 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دےدی۔ یہ خطیر رقم سیاسی امور، بین الاقوامی امن و قانون، علاقائی تعاون برائے ترقی، انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے امور اور پبلک انفارمیشن کے شعبوں میں خرچ کئے جائیں گے۔ عالمی ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018-2019 ءکے لئے بجٹ کا حجم رواں دو سال 2016-2017 ءکے بجٹ سے 286 ملین ڈالر یعنی 5 فیصد کم ہے۔