اقوام متحدہ کی جنوبی سوڈان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے 400 ملین ڈالر کی اپیل

جوبا۔5جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کو اہم انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے 400 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے 400 ملین امریکی ڈالر کی اپیل کی ہے تاکہ جنوبی سوڈان کی فوری ضرورتوں پورا کرنے کے لئےانسانی خدمات فراہم کی جا سکیں ۔

جنوبی سوڈان کے لیے انسانی ہمدردی کی کوآرڈینیٹر سارہ بیسولو نیاتی نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمیں فوری فنڈز کی ضرورت ہے اور ہم دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ جنوبی سوڈان کے لوگوں کو یاد رکھیں۔

اقوام متحدہ کی عہدیدارنے متنبہ کیا کہ اگر انسانی ضروریات پر توجہ نہیں دی گئی تو فنڈنگ ​​کےخلاء سے فوری طور پر ضرورت مند لاکھوں لوگوں انسانی امداد اور تحفظ تک رسائی سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی سوڈان میں خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ، خوراک اور پناہ گاہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ فنڈز کی کمی ان خطرات کو مزید بڑھا دے گی۔ انہوں نے کہاکہ وسائل کم ہو گئے ہیں لیکن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ہونی چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اور فنڈز کی عدم موجودگی کیمپوں میں رہنے والوں کو کئی بنیادی ضروریا ت میں کمی کا سا منا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ 2022 میں جنوبی سوڈان میں تقریباً 8.9 ملین لوگوں کو اہم انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

انسانی ہمدردی کے ردعمل کے منصوبے میں 1.7 بلین ڈالر کی درخواست کی گئی ہے تاکہ 6.8 ملین افراد کو زندگی بچانے والی امداد اور تحفظ کی خدمات حاصل ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اگر فوری طور پر مالی اعانت فراہم نہ کی گئی تو سنگین نتائج کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے متنبہ کیا کہ غذائی امداد کے لیے فنڈز کی کمی سے فوری طور پر 127,000 بچے اور 115,000 حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین علاج کی اہم خدمات سے محروم ہو جائیں گی۔ایک اندازے کے مطابق 1.9 ملین افراد کو مزید فنڈز کے بغیر صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔