اقوام متحدہ کی حالیہ جاری رپورٹ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے میں سر فہرست لا کھڑا کیا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوتھ فورم فار کشمیر

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس ہفتے ایک نئے دور میں داخل ہوا جب اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ماضی میں منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بعد ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ 14جون 2018کو کشمیر پر پہلی مرتبہ اقوام …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس ہفتے ایک نئے دور میں داخل ہوا جب اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ماضی میں منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بعد ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ 14جون 2018کو کشمیر پر پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی ایک جامع رپورٹ جاری ہوئی، جس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے میں سر فہرست لا کھڑا کیا۔اقوام متحدہ نے کشمیر میں ایک بین الاقوامی انسانی اور سیاسی مداخلت کی راہ ہموار کر دی ہے، سفارتکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اس رپورٹ نے ایک بار پھر اس طویل مدتی مسئلے میں بین الاقوامی دلچسپی بحال کردی ہے۔یوتھ فورم فار کشمیر کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی نے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے جس میں اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منظور ہونے والی قراردادوں کے بعد ایک ایسی رپورٹ جاری کی ہے جس سے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو تقویت ملی ہے۔الطاف حسین وانی جو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 38ویں اجلاس کے دوران کشمیروفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے کہاکہ کشمیر اب حقیقی معنوں میں بین الاقوامی ایجنڈے میں سب سے اوپرنظر آرہا ہے۔