25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی روس میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اقوام متحدہ کی روس میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔27ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے روس میں سکول پر فائرنگ کے واقعے کی کی مذمت کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کےسربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہاکہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیکرٹری جنرل روس کے شہر ایزیوسک میں ایک سکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد کی ہلاکت بہت افسردہ ہیں ۔

ا نہوں نے تشدد کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں