اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) 1267 سینکشن کمیٹی کی جانب سے کالعدم تنظم کے نامزد کردہ ذکی الرحمن لکھوی کو گھریلو اخراجات کیلئے دئیے گئے چھوٹ کے بارے میں واضح کیا گیاہے کہ یہ استثنیٰ ،طے شدہ اور کمیٹی کے طریقہ کار کے مطابق دیا گیا ہے۔جمعہ کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سینکشن کمیٹی کی جانب سےذکی الرحمن لکھوی کو استثنیٰ ،طے شدہ اور کمیٹی کے طریقہ کار کے مطابق دیا گیا ہے، ترجمان دفترخارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) 1267 سینکشن کمیٹی کی جانب سے کالعدم تنظم کے نامزد کردہ ذکی الرحمن لکھوی کو گھریلو اخراجات کیلئے دئیے گئے چھوٹ کے بارے میں واضح کیا گیاہے کہ یہ استثنیٰ ،طے شدہ اور کمیٹی کے طریقہ کار کے مطابق دیا گیا ہے۔جمعہ کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے اس پر بات مایوسی کا اظہار کیا کہ بھارتی میڈیا کا ایک مخصوص حصہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیےپاکستان کی کوششوں پر منفی اثرات ڈالنے کے لئے غیر ضروری طور پر اس معاملے پر سیاست کر رہاہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کمیٹی کی کارروائی اور ریکارڈ کی رازداری کی خلاف ورزی اور بھارتی میڈیا کے ذریعہ ان کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیں۔ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے طریقہ کار کی صریحا خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے ، بلکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تضحیک بھی ہے۔








