کابل۔ 15 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خصوصی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔سکیورٹی کونسل کے وفد کے ارکان نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں اور ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جرمن خبر رساں ادارے نےکابل میںصدارتی محل کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں علاقائی سطح پر دہشت گردی …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ افغانستان

مزید خبریں
کابل۔ 15 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خصوصی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔سکیورٹی کونسل کے وفد کے ارکان نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں اور ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جرمن خبر رساں ادارے نےکابل میںصدارتی محل کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں علاقائی سطح پر دہشت گردی کے مسئلے اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کی تیاری جیسے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر کابل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کئی سرکاری دفاتر اور سفارت خانے بھی بند رہے۔








