اقوام متحدہ کی سیکریٹریٹ لابی میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے تصویری نمائش 25 ستمبر تک جاری رہے گی

108

اقوام متحدہ ۔20ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سیکریٹریٹ لابی میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے تصویری نمائش 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پیر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ٹویٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اہم موقع پر اقوام متحدہ کی سیکریٹریٹ لابی میں تصویری نمائش میں ان آفات کے مناظر کو پیش کیا گیا ہے جس نے موسمیاتی تبدیلی کے ایک واضح مظہر کے طور پر پاکستان کو شدید متاثر کیا ہے۔ یہ تصویری نمائش 19 ستمبر سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔