اقوام متحدہ کی شمالی دارفور میں پرتشدد واقعات کی مذمت

خرطوم ۔ 15 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ اور افریقن یونین کے مشترکہ مشن (یو این اے ایم آئی ڈی) نے سوڈان کی شمالی ریاست دارفور میں حالیہ پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دارفور میں اقوام متحدہ اور افریقن یونین کے مشترکہ مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں 12 جولائی کو دارالحکومت خرطوم کے علاقہ میں پرتشدد واقعات اور …

خرطوم ۔ 15 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ اور افریقن یونین کے مشترکہ مشن (یو این اے ایم آئی ڈی) نے سوڈان کی شمالی ریاست دارفور میں حالیہ پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دارفور میں اقوام متحدہ اور افریقن یونین کے مشترکہ مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں 12 جولائی کو دارالحکومت خرطوم کے علاقہ میں پرتشدد واقعات اور 13 جولائی کو فاٹا برونو میں ملک میں اندرونی سطح پر بے گھر افراد (آئی ڈی پی)کے کیمپ پر نامعلوم افراد کے مسلح حملوں پر گہری تشویش ہے جس میں 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ امن مشن نے بتایا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہیہ واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب سوڈان کی عبوری حکومت اور مسلح تحریکوں کے درمیان نہ صرف دارفور میں بلکہ ملک میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2003 ءمیں دارفور میں افریقی اقلیتی باغیوں اور اس وقت کی حکومتی فورسز کے درمیان ہونے والے خطرناک نسلی تنازعات میں 3 لاکھ افراد ہلاک اور 2.5 ملین افراد بے گھر ہو گئے۔ سوڈان کی موجودہ عبوری حکومت میں شامل فوج اور عوامی نمائندوں اور ملک کے 3 باغی گروپوں کے درمیان دارفور، بلیو نائل اور صوبہ جنوبی کوردوفن میں امن و استحکام کے لیے معاہدہ پر بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں امن معاہدے پر دستخطی تقریب منگل کو ہونا تھی جو ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ حالیہ واقعات کے باعث شمالی دارفور کے گورنر نے پیر کو ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

مزید خبریں