اقوام متحدہ کے امن مشنز کے بجٹ میں کمی سے عالمی ادارے کی امن و امان بحال کرنے کی عالمی کاوشیں متاثر ہو سکتی ہیں، ملیحہ لودھی

84

نیویارک۔03 نومبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے امن مشنز کے بجٹ میں کمی سے عالمی ادارے کی امن و امان بحال کرنے کی عالمی کاوشیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ ہماری توجہ بجٹ میں کٹوتیوں کی بجائے استعداد کار میں بہتری کے لئے اقدامات پر ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبیل کی فورتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے اخراجات کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لئے عامی ادارے کا بجٹ (قیمت) جنگ کے نقصانات سے کم ہے۔