اقوام متحدہ ۔ 25 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے امن مشنز کے تحت تعیناتی کے دوران جانیں قربان کرنے والے پانچ پاکستانیوں سمیت 43 ممالک سے تعلق رکھنے والے 117 اہلکاروں کو بعد از مرگ تمغوں اور اعزازات سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں انٹرنیشنل ڈے آف پیس کیپرز کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں عالمی ادارہ کے سربراہ انٹونیو گوئٹرش نے دنیا بھر میں امن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے تمغے دیئے۔ پانچ پاکستانی اہلکاروں کے تمغے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب نبیل منیر نے وصول کئے۔