اقوام متحدہ ۔10دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے امن مشن نے وسطی مالی سے انخلا مکمل کر لیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کے پریس دفتر نے کہا کہ مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے ملک کے وسطی علاقوں سے انخلا مکمل کر لیا ہے۔
فرانسیسی مخفف مینوسما کے نام سےمعروف اس مشن نے گزشتہ روز موپتی کے علاقے سیوارے میں اپنا کیمپ بند کر کے وسطی مالی میں اپنی موجودگی کے خاتمے کی نشان دہی کی۔واضح رہے کہ سیورے کیمپ کی بندش مشن کے انخلا کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے اس سے قبل جو اوگوساگو اور ڈوئنٹزا اڈوں کی بندش ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ مینوسما نے مالی کے اداروں اور سول گروپوں کے ساتھ مل کر کئی مقامی امن معاہدوں کو انجام دینے میں سہولت فراہم کی اور تعلیم، صحت، خوراک کی حفاظت اور پانی تک رسائی کے متعدد مقامی منصوبوں کو فنڈ فراہم کیا ہے۔