اقوام متحدہ کے تحت جلد شام امن مذاکرات کا انعقاد کیا جائے ، فرانس

پیرس۔ 13جنوری (اے پی پی) فرانس نے کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کے حل کے لیے جلد اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن بات چیت کا انعقاد کیا جائے۔فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز پر دوسرے ممالک میں تعینات اپنے ملک کے سفیروں سے خطاب میں یہ مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ''مذاکرات جتنا جلد ممکن ہوں ،بحال کرنا ہوں گے اور …

پیرس۔ 13جنوری (اے پی پی) فرانس نے کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کے حل کے لیے جلد اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن بات چیت کا انعقاد کیا جائے۔فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز پر دوسرے ممالک میں تعینات اپنے ملک کے سفیروں سے خطاب میں یہ مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ”مذاکرات جتنا جلد ممکن ہوں ،بحال کرنا ہوں گے اور یہ جنیوا میں 2012ء میں طے شدہ فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کی نگرانی اور ثالثی میں ہونے چاہییں۔صدر اولاند شامی حزب اختلاف کے حامی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب فریم ورک کے لیے بات چیت کی ضرورت نہیں تھی۔اس کے قواعد وضوابط تو پہلے ہی سے طے شدہ ہیں۔

Leave a Reply