اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

129
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

اقوام متحدہ ۔7نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکا کے لوگوں کی جمہوری عمل میں شرکت قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون بین الاقوامی تعلقات کا ایک لازمی ستون ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ آنے والی انتظامیہ کے ساتھ موجودہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیےتعمیری طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے ڈونلڈٹرمپ نے منگل کے انتخابات میں موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دی تھی ۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدر جے ڈی وینس 20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔