اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس کا امریکی صدر کے اعلان پر ردعمل

نیویارک ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حثیت کا تعین صرف اور صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے یکطرفہ اعلان کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور …

نیویارک ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حثیت کا تعین صرف اور صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے یکطرفہ اعلان کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں۔

Leave a Reply