اقوام متحدہ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس نے سکولوں اور یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لئے عالمی برادری سے اس سمت میں کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ نے تعلیمی اداروں کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ورچوئل تقریب میں کہا کہ سکولوں اور یونیورسٹیوں کو …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی تعلیمی اداروں پر حملے روکنے کے لئے عالمی کوششیں کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس نے سکولوں اور یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لئے عالمی برادری سے اس سمت میں کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ نے تعلیمی اداروں کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ورچوئل تقریب میں کہا کہ سکولوں اور یونیورسٹیوں کو محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے جہاں بچے اور نوجوان جاکر سیکھتے ہیں اور اپنی ذہنی نشو ونما کرنے کے علاوہ مضبوط بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے تمام رکن ممالک سے تعلیم کے حق پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لئے موجودہ بین الاقوامی سمجھوتوں کے تحت اپنی عہد وابستگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ سکولوں اور یونیورسٹیوں کا استعمال فوجی سرگرمیوں اور مقاصد کے حصول کے لئے بھی نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے کئی رکن ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کا خیرمقدم بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہکورونا وائرس کی وبا نے ہمارے سماج میں موجودکئی کمزور پہلوﺅںکو اجاگر کیا ہے، ان میں سے ایک ہے تعلیم تک لوگوں کی غیر مساوی رسائی، آنے والی دہائیوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے، اس کے لئے سب کے لئے معیاری تعلیم اور طلبا کو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے محفوظ مقامات کی ضرورت ہے۔








