اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا پاکستان اور بھارت پر اپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کر نے پر زور

135

نیو یارک ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سبکدوش ہونےوالے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پرزور دیا ہے کہ وہ اپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔ بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بان کی مون نے کنٹرول لا ئن پر پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میںبگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میںایک سوا ل کے جواب میں بان کی مو ن کے ترجما ن نے بتایا کہ بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے بارے میں گذشتہ ماہ بھی اپنا ایک بیان جاری کیاتھا اور انہوں نے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کی مذاکرات کے ذریعے اپنے تنازعات حل کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی تھی ۔