اقوام متحدہ ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) شام ویمن اورمشرق وسطیٰ و افریقہ میں جاری تنازعات کے باوجود مسئلہ کشمیر پورا سال اقوام متحدہ کے ایوانوں میں گونجتا رہا جو پاکستان کی حکومت اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ان کوششوں کا نقطہ عروج وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ …
شام ویمن اورمشرق وسطیٰ و افریقہ میں جاری تنازعات کے باوجود مسئلہ کشمیر پورا سال اقوام متحدہ کے ایوانوں میں گونجتا رہا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) شام ویمن اورمشرق وسطیٰ و افریقہ میں جاری تنازعات کے باوجود مسئلہ کشمیر پورا سال اقوام متحدہ کے ایوانوں میں گونجتا رہا جو پاکستان کی حکومت اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ان کوششوں کا نقطہ عروج وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے اس موقف کو بھرپور انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے حل کیا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی اٹھایا ۔ اس کے بعد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی موثر کوششیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پر عزم انداز میں جاری رکھیں ۔ انہوں نے نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد میں اضافے سے بھی آگاہ کیا ۔








