نیو یارک۔16مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرش نے اسرائیلی اور فلسطینی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ کا خاتمہ کریں،ایک طرف راکٹ و مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ خانے کی بمباری روکنا ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کیلئے تمام فریقوں سے فعال رابطوں میں ہے۔آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کے تحت یروشلم کے مشترکہ دارلحکومت کی حیثیت سے دو ریاستی حل ہے ۔
اتوار کو فلسطینی سوال اور مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جب تک یہ تشدد کے خاتمے تک حتمی مقصد تک پہنچنا مشکل ہوگا۔صرف مذاکرات سے ہی پائیدار سیاسی حل ممکن ہے ،تمام فریقوں کو تشدد کے تباہ کن سلسلوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ،جس سے فلسطینی اور اسرائیلی یکساں طور پر پرامن زندگی گزار سکیں گے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ تشدد کا یہ حالیہ لہر موت ، تباہی اور مایوسی کو پھیلاتا اور بقائے باہمی اور امن کی امیدوں سے دور لے جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمنیاں پہلے ہی بے پناہ اموات ، مصائب اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کا سبب بن چکی ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں غزہ میں اسرائیلی حملوں سے بہت ساری خواتین اور بچوں سمیت فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر غمگین ہوں۔سیکرٹری جنرل نےمشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے مابین پرتشدد جھڑپوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ، جہاں فلسطینی خاندانوں کو انخلاء کا خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کا خطرہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو تباہی کی طرف گھسیٹ رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں اور پورے خطے میں تباہ کن نتائج ہوں گے۔تشدد کا خاتمی نہ کیا گیا تو اس سے شدت پسندی کو فروغ ملے گا اور نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پورے خطے میں خطرناک عدم استحکام جنم لے سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنگوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو پانی ، خوراک ، حفظان صحت یا صحت کی خدمات تک محدود رسائی کے ساتھ غزہ میں اپنے گھر چھوڑنے اور سکولوں ، مساجد اور دیگر مقامات پر پناہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے پر غمگین ہوں ، جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بلا خوف وخطر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ غزہ میں میڈیا دفاتر کی تباہی انتہائی تشویشناک ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خونریزی ، دہشت گردی اور تباہی کا یہ سلسلہ فوری طور پر رک جانا اور تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کا احترام اور مقدس مقامات کا احترام کرنا چاہئے