اقوام متحدہ ۔10نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام میں پرتشدد واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرک کی ایسوسی ایٹ ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا کہ سیکرٹری جنرل شام کے شمال مغرب میں تشدد میں حالیہ اضافے پرانتہائی فکر مند ہیں جس میں گولہ باری اور فضائی حملے بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے شام کے تما م فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال شام کے شمال مغرب کشیدگی کے باعث کم از کم 121 شہری ہلاک اور 210 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شام میں جاری تشدد اور معاشی بحران کے باعث تقریباً 4.1 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 80 فیصدخواتین اور بچے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336646