اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاءپر بھارتی فوج کی فائرنگ سے اموات پر سخت تشویش کا اظہار، واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاءپر بھارتی فوج کی فائرنگ سے اموات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے ان واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک عالمی ادارہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سویلین شہریخواہ …

اقوام متحدہ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاءپر بھارتی فوج کی فائرنگ سے اموات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے ان واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک عالمی ادارہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سویلین شہریخواہ غزہ میں ہوں یا مقبوضہ کشمیر یا پھر یمن میں بنیادی اصول یہ ہے کہ ان کا تحفظ کیا جائے اور سویلین شہری جہاں بھی مارا جائے اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک تنازعات کو حل کرنے کے پر امن طریقے تلاش کریں ۔و

مزید خبریں