اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا وسطی افریقی جمہوریہ کا دورہ

اقوام متحدہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش4 روزہ دورے پر جمہوریہ وسطی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل گزشتہ روز دارالحکومت بنگوئی پہنچے۔ اس موقع پرگوترش نے ملک میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے …

اقوام متحدہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش4 روزہ دورے پر جمہوریہ وسطی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل گزشتہ روز دارالحکومت بنگوئی پہنچے۔ اس موقع پرگوترش نے ملک میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے گوترش نے کہا کہ امن سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان متاثرین سے بھی ملیں گے جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا شکار بنے۔

Leave a Reply